ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن پر تنقید

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن پر تنقید

پی ٹی آئی کی قیادت ایک جیالا سنبھال رہا ہے، پیپلزپارٹی
ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن پر تنقید

ویب ڈٰیسک

|

2 Dec 2023

پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور دیگر مخالفین نے شدید تنقید کی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اونگزیب نے کہا ہے کہ جس پارٹی کی حکومت دھاندلی پر بنی اُس نے آج دھاندلا کر کے انٹرا پارٹی الیکشن کروائے اور اپنی روایت قائم کی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے تو دھاندلی ہوتی تھی مگر آج دھاندلا ہوا ہے، کارکنان کو انتخابی عمل سے باہر کردیا گیا۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا ایک پرانا جیالا پی ٹی آئی کا چیئرمین بن گیا ہے، انہیں اپنے اندر سے کوئی کارکن نہیں ملا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ’جو شخص پی ٹی آئی کا چیئرمین منتخب ہوا وہ ماضی میں جئے بھٹو کے نعرے لگاتا تھا، پی ٹی آئی کی قیادت آج ایک جیالے نے سنبھال لی ہے‘۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!