پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

محکمہ موسمیات نے ممکنہ تاریخ بتادی
پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

ویب ڈیسک

|

10 Feb 2025

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے چاند کی پیش گوئی کردی ہے، جس کے مطابق پاکستان میں رمضان کا چاند یکم مارچ کو نظر آئے گا اور پہلا روزہ 2 مارچ کو ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ماہ رمضان کے چاند کی پیدائش 28 فروری کو صبح 5 بجکر 45 منٹ پر ہوگی۔ تاہم، 28 فروری (29 شعبان) کو چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، کیونکہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر صرف 13 گھنٹے 12 منٹ ہوگی۔ 

محکمہ موسمیات کے اصولوں کے مطابق چاند کے نظر آنے کے لیے اس کی عمر کم از کم 19 گھنٹے یا اس سے زیادہ ہونا ضروری ہے۔

چونکہ 28 فروری کو چاند کی عمر 19 گھنٹے سے کم ہوگی، اس لیے چاند کے نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔ لہٰذا، رمضان المبارک کا چاند یکم مارچ کو نظر آئے گا اور پاکستان میں پہلا روزہ 2 مارچ کو ہوگا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یکم مارچ کو چاند کی عمر 19 گھنٹے سے زیادہ ہوگی، جس کی وجہ سے چاند کے نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔ لہٰذا، یکم مارچ کو چاند نظر آنے کی صورت میں پورے ملک میں یکم مارچ کو رمضان المبارک کا آغاز ہوگا اور پہلا روزہ 2 مارچ کو رکھا جائے گا۔

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی تیاریاں پورے ملک میں عروج پر ہیں، اور محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ پیش گوئی کے بعد اب عوام کو رمضان کے آغاز کا علم بھی ہوگیا ہے۔۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ اس پیش گوئی کے بعد، ملک بھر میں رمضان المبارک کی تیاریاں تیز ہوگئی ہیں اور عوام رمضان کے روحانی مہینے کی برکتیں سمیٹینے کیلیے خود کو تیار کررہے ہیں۔ 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!