ٹی20 ورلڈکپ، پاکستان کا بھارت سے میچ کھیلنے کا فیصلہ

ٹی20 ورلڈکپ، پاکستان کا بھارت سے میچ کھیلنے کا فیصلہ

سری لنکن صدر نے درخواست کی کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو سری لنکا میں ہونے والا پاک بھارت میچ کھیلنا چاہیے۔
ٹی20  ورلڈکپ، پاکستان کا بھارت سے میچ کھیلنے کا فیصلہ

Webdesk

|

9 Feb 2026

لاہور: پاکستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں15 فروری کو  بھارت سے میچ شیڈول کے مطابق  کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں شیڈول کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ کھیلیں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف  نے سری لنکن صدر کی درخواست پر بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم آفس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور سری لنکا کے صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سری لنکن صدر نے درخواست کی کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو سری لنکا میں ہونے والا پاک بھارت میچ کھیلنا چاہیے۔

سری لنکن صدر کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں دہشت گردی کے دوران پاکستان نے سری لنکن کرکٹ کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کیا، پاکستان نے سری لنکا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو ہر چیز پر فوقیت دی ، پاکستانی کرکٹ ٹیم نے دہشت گردی کے باوجود سری لنکا میں کرکٹ کھیلنے کے لیے دورے جاری رکھے۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سری لنکن صدر کے جذبات کا خیر مقدم کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں بھی مشکل ادوار میں سری لنکا نے بھرپور ساتھ دیا اور پاکستان میں کرکٹ جاری رکھی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حال ہی میں بھی سری لنکن ٹیم نے پاکستان کا دورہ منسوخ نہ کرکے ناقابل فراموش اقدام کیا۔

وزیر اعظم نے سری لنکن صدر کو پاک بھارت میچ پر مشاورت کے بعد حتمی فیصلے سے آگاہ کرنے کا کہا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!