ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا
چاندی کی فی تولہ قیمت 346 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 615 روپے پر پہنچ گئی
Webdesk
|
9 Feb 2026
کراچی : مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 3 سو روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 5 ہزار 300روپے مہنگا ہوکر 5لاکھ24ہزار 762کا ہو گیا،10گرام سونیکی قیمت4 ہزار 544روپے بڑھ کر4 لاکھ 49 ہزار 898 روپے ہوگئی۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 346 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 615 روپے پر پہنچ گئی، دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 53ڈالر مہنگا ہوکر5020ڈالر پرپہنچ گیا۔
Comments
0 comment