نعمان اعجاز کا خلیل الرحمان قمر کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا

نعمان اعجاز کا خلیل الرحمان قمر کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا

لوگوں کو ان کی ذاتی زندگی اور خاندان کے بارے میں نامناسب تبصرے کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔
نعمان اعجاز کا خلیل الرحمان قمر کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا

Webdesk

|

9 Feb 2026

لاہور: مشہور ٹیلیویژن اداکار نعمان اعجاز نے مصنف اور ہدایت کار خلیل الرحمان قمر کی جانب سے ان کے خلاف دیے گئے سخت اور متنازع بیانات پر نرم اور شائستہ انداز میں ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں ایک نجی ٹیلی وژن چینل پر گفتگو کے دوران خلیل الرحمان قمر نے کہا تھا کہ وہ ذاتی طور پر نعمان اعجاز کو پسند نہیں کرتے اور ان سے نفرت کرتے ہیں۔

اس دوران انہوں نے نعمان اعجاز کے بارے میں سخت زبان استعمال کی، جس کے باعث سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر بحث اور تنقید شروع ہو گئی۔

نعمان اعجاز نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں انٹرویو کے دوران اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص کو اپنی رائے رکھنے کا حق حاصل ہے۔

 خلیل الرحمان قمر نے ایسے بیانات کیوں دیے، اس کی وضاحت وہ خود ہی کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عوامی شخصیت ہیں لیکن عوامی ملکیت نہیں۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا لوگوں کو ان کی ذاتی زندگی اور خاندان کے بارے میں نامناسب تبصرے کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!