3 hours ago
مصطفی عامر قتل کیس: مقتولہ کی والدہ کی ایک بار پھر عدالت میں فریاد
Webdesk
|
10 Feb 2026
کراچی: مصطفی عامر کی والدہ نے بیٹے کے قتل کیس میں التوا کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مصطفی عامر قتل کیس میں چالان جمع ہونے کے 6 ماہ کے باوجود ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔جس پر مقتولہ کی والدہ نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
وکیل نے بتایا کہ کیس انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 16 کے جج کے انتقال کے بعد زیر التوا تھا۔
بعد ازاں، سندھ حکومت نے عدالتوں کی ری اسٹرکچرنگ کے تحت اے ٹی سی 6 کو انسداد منشیات کی عدالت میں تبدیل کر دیا، جس کے باعث کیس کی کارروائی میں مزید تاخیر ہوئی۔
سندھ ہائی کورٹ نے مصطفی عامر قتل کیس کو ٹرانسفر کرنے کی منظوری دے دی اور کیس کے لیے نیا نمبر الاٹ کرنے کی ہدایت کی۔
وکیل کا کہنا ہے کہ کیس میں یہ تاخیر انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے, اس مقدمے کے اہم ملزمان ارمغان اور شیراز اس وقت جیل میں قید ہیں۔
Comments
0 comment