پی پی پی کو دھچکا، ممبر اسمبلی پی ٹی آئی میں شامل
سندھ کو کرپٹ سسٹم نے تباہ کردیا، عمران خان کی قیادت میں کرپٹ سسٹم ختم کریں گے، رکن اسمبلی
ویب ڈیسک
|
7 Dec 2023
کراچی: پیپلزپارٹی کے ممبر سندھ کاؤنسل اور رہنما ایڈوکیٹ محمداشرف سموں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔
ایڈوکیٹ محمد اشرف سموں نے اپنی شمولیت کے حوالے سے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کی اور کہا کہ آج سے اُن کا تعلق تحریک انصاف سے ہے۔
انہوں نے پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ سسٹم نے سندھ کو تباہ کر دیا ہے، عمران خان کی قیادت پاکستان سے کرپٹ سسٹم اور معاشی بدحالی کا خاتمہ لائے گی۔
Comments
0 comment