پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر حکومت کا 8 فروری کو یوم سوگ منانے کا فیصلہ

پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر حکومت کا 8 فروری کو یوم سوگ منانے کا فیصلہ

8 فروری کو قومی پرچم سرنگوں رہے گا
پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر حکومت کا 8 فروری کو یوم سوگ منانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

7 Feb 2025

حکومت پاکستان نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر 8 فروری کو ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کر دیا جس کے تحت قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا کے انتقال کی تعزیت کرتے ہوئے ہدایات جاری کر دیں کہ 8 فروری بروز ہفتہ قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا 4 فروری کو 88 برس کی عمر میں لزبن میں انتقال کرگئے تھے۔ وہ اسماعیلیوں کے 49ویں امام یا روحانی پیشوا تھے۔

پرنس کریم آغا خان کی تدفین 8 فروری کو لیزبن میں مقامی وقت کے مطابق گیارہ بجے ہوگی اور نئے روحانی پیشوا پرنس شاہ کریم نماز جنازہ ادا کروائیں گے۔

تدفین میں دنیا بھر سے معروف اور حکومتی شخصیات شرکت کریں گے، پاکستانی حکومت کی نمائندگی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کریں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!