آپریشن عزم استحکام کیخلاف پختونخوا اسمبلی میں قرارداد منظور
ویب ڈیسک
|
19 Jul 2024
خیبرپختونخوا اسمبلی میں ایوان نے آپریشن عزم استحکام سے متعلق قرارداد کو واضح اکثریت سے منظور کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسمبلی اجلاس میں صوبائی وزیر برائے اوقاف آفتاب عالم آفریدی نے قرارداد پیش کی جس کے متن میں لکھا گیا تھا کہ افواہیں ہیں کہ عزم پاکستان کےنام کے اڑ میں ایک نیا فوجی اپریشن شروع کیا جارہا ہے۔
متن میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پہلے واضح کیا تھا کہ فوجی آپریشن مسائل کا حل نہیں بلکہ اس سے معاملات مزید پیچیدہ ہوتے ہیں، وفاقی حکومت جس طرح آپریشن عزم استحکام کی راہ ہموار کررہی ہے اُس کو ایوان مسترد کرتا ہے۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ آپریشن سے متعلق صوبائی حکومت کو بھی اعتماد لیا جائے اور ایسا نہ ہونے کی صورت میں تمام نقصانات کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہوگی۔
Comments
0 comment