آپریشن عزم استحکام کیلیے 20 ارب روپے فوری جاری کرنے کی منظوری
وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی، مسلح افواج کو ہر ممکن تعاون کی بھی یقین دہانی
ویب ڈیسک
|
28 Aug 2024
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ملک میں آپریشن عزم استحکام کیلیے فوری طور پر 20 ارب روپے ادا کرنے کی منظوری دے دی۔
کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے آپریشن عزم استحکام کیلیے فنڈز کی مںظوری کی توثیق کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ انسداد دہشت گردی کیلیے حکومت مسلح افواج کی ہر ممکن مدد کرے گی۔
واضح رہے کہ 25 اور 26 اگست کی رات بلوچستان میں مسلح افراد نے مختلف علاقوں میں حملہ کر کے معصوم شہریوں سمیت ایف سی اور پاک فوج کے 50 کے قریب اہلکاروں کو شہید کیا تھا۔
سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جوابی کلیئرنس آپریشنز میں 21 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔
Comments
0 comment