پشاور ہائیکورٹ کے احاطے میں موبائل سروس کی بندش غیر قانونی قرار

آفتاب مہمند
|
19 Jul 2025
پشاور ہائیکورٹ میں موبائل سروس بندش کے خلاف آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے عدالتی احاطے میں موبائل نیٹ ورک بندش کو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔
درخواست گزار نے کہا کہ ڈیجیٹل بلیک آوّٹ وکلا کی پیشہ ورانہ ساکھ متاثر رہا ہے، موبائل سروس بندش آئین کے آرٹیکل 14 کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپینیاں جیو فینسنگ کے بجائے بلاوجہ جیمنگ کر رہے ہیں۔
درخواست میں عدالت سے سگنلز فوری بحال کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے احاطے میں سیکیورٹی خدشات کے باعث موبائل فون سروس بند کی گئی ہے جس کی وجہ سے سائلین، وکلا اور عملے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
Comments
0 comment