پشین پاک فوج کی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار
Webdesk
|
23 Apr 2024
پشین: بلوچستان کے ضلع پشین میں پاک فوج کی کارروائی کے دوران 3دہشت گردوں کو واصل جہنم کردیا گیا، جبکہ ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 22 اور 23 اپریل کی درمیانی شب کو سیکیورٹی فورسز نے ضلع پشین میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار دہشت گرد کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔
Comments
0 comment