پاسپورٹ بنوانے کے خواہش مند پاکستانیوں کیلیے اہم خبر
ویب ڈیسک
|
11 Aug 2024
پاسپورٹ بنوانے کے خواہش مند افراد کو سہولت دینے کیلیے حکام نے اہم فیصلے کرلیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ بحران پر قابو پانے کیلیے پاسپورٹ حکام سر جوڑ کر بیٹھے جس میں ملک میں موجودہ بحران اور بیک لاک پر غور کیا گیا۔
حکام نے پاسپورٹ پرنٹنگ بحران پر قابو پانے کیلیےا نئے 20 لیمینیٹرز اور 20 پرنٹرز خریدنے کا فیصلہ کیا جبکہ 5 جدید آر ایم پی اور 2 ای پاسپورٹ پرنٹرز بھی خریدے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق نئے پرنٹرز اور لیمینیٹرز کے بعد 1 گھنٹے میں 1 ہزار پاسپورٹس پرنٹ کیے جاسکیں گے، اس کے علاوہ ایک دن میں 22 ہزار سے یومیہ 55 ہزار تک یومیہ پاسپورٹس کی پرنٹنگ ممکن ہوسکے گی۔
اس کے علاوہ پاسپورٹ حکام نے آئندہ 6 ماہ کے لیے لیمینیشن پیپرز کا سٹاک منگوا لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے ستمبر کے آخری ہفتے سے بیگ لاک ختم ہونا شروع ہوسکے گا جبکہ پرنٹنگ صلاحیت بنانے کے لیے سال میں دو بار پرنٹرز خریدنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ پاسپورٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پراسیسنگ اسپیڈ بڑھانے کے لیے نیا ڈیٹا بیس بھی بنایا جائے گا، جس کی مدد سے نادرا سمیت دیگر اداروں سے ڈیٹا فوری طور پر ویریفائی کیا جاسکے گا۔
Comments
0 comment