عمران خان کی ہدایت اور حکم پر کام کریں گے، رہائی تک میں ہی چیئرمین رہوں گا، بیرسٹر گوہر

عمران خان کی ہدایت اور حکم پر کام کریں گے، رہائی تک میں ہی چیئرمین رہوں گا، بیرسٹر گوہر

پرویز الہیٰ کو عہدہ دینے کے حوالے سے فیصلہ ایک دو روز میں ہوجائے گا، نومنتخب چیئرمین پی ٹی آئی
عمران خان کی ہدایت اور حکم پر کام کریں گے، رہائی تک میں ہی چیئرمین رہوں گا، بیرسٹر گوہر

ویب ڈٰیسک

|

2 Dec 2023

 

 

پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں سب سے پہلے خان صاحب کا ذمہ داری سونپنے پر شکر گزار ہوں انہوں نے مجھے موقع دے کر موروثی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا۔

چیئرمین منتخب ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میں اس وقت تک چیئرمین کی ذمہ داری انجام دوں گا جب تک عمران خان جیل سے رہا نہیں ہو جاتے اور اس دوران ہم وہی کریں گے جس کی ہدایت اور حکم عمران خان دیں گے۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی ہمارے آدھے سے زیادہ رہنما روپوش ہے ، ہماری ساتھ زیادتیاں ہورہی ہیں اور ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ بھی نہیں مل رہی۔

بیرسٹر گوہر نے چیف جسٹس اف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس صاحب ہمیں گاڑیاں نہیں بلکہ ہمارے رہنما واپس چاہیے۔

نو منتخب چیئرمین نے کارکنان کو یقین دلایا کہ میں کل بھی عمران خان کے ساتھ تھا اور اج بھی ہوں اور آنے والے کل بھی انہی کے ساتھ رہوں گا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پارٹی منشور کے مطابق مرکزی کابینہ عہدے داران کا فیصلہ کرتی ہے، پرویز الہی کے نام اور ذمہ داری دینے کا فیصلہ کل تک کر لیا جائے گا۔

اپنی گفتگو کے آخر میں نو منتخب چیئرمین پی ٹی ائی نے کہا کہ ہم اج بھی کہہ رہے ہیں کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہو رہی ہیں اور ان زیادتیوں کی وجہ سے عمران خان جیل میں ہے وہ ہے فوری طور پر رہا کیا جائے اور جھوٹے مقدمات کو ختم کیا جائے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!