پولیس کریکٹر سرٹیفیکٹ کی پالیسی میں بڑی تبدیلی

پولیس کریکٹر سرٹیفیکٹ کی پالیسی میں بڑی تبدیلی

فارم 15 دن میں خود بہ خود اپ ڈیٹ ہو جائے گا
پولیس کریکٹر سرٹیفیکٹ کی پالیسی میں بڑی تبدیلی

ویب ڈیسک

|

25 Feb 2025

آئی جی پنجاب کے حکم پر ”کریکٹر سرٹیفکیٹ“ کے پیٹرن میں تبدیلی کر دی گئی ہے، جس پر عملد درآمد کا ترمیمی مراسلہ تمام متعلقہ افسران کو جاری کر دیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق، بے گناہ افراد کا مجرمانہ ریکارڈ چھپانے کے لیے ویریفیکیشن کمیٹی کا اجلاس بلانے کی ضرورت نہیں ہوگی اور ایسے کیسز کی کوئی رپورٹ سی پی او دفتر کو نہیں بھیجی جائے گی۔

کریکٹر سرٹیفکیٹ کا ریکارڈ نئے پیٹرن کے مطابق خود بخود اپ ڈیٹ ہو جائے گا، جس کے لیے 15 مختلف کالمز رکھے گئے ہیں۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ تفتیش کے دوران بے گناہ قرار دیے گئے افراد کے لیے مقدمہ خارج ہونے کے ریمارکس دیے جائیں گے۔ 

عدالت میں صلح نامہ پر بری ہونے کی صورت میں بھی ”ملوث نہیں“ کے ریمارکس شامل کیے جائیں گے۔

کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد اگر کوئی فرد بری ہو جاتا ہے تو ”ملوث نہیں“ کا ریکارڈ درج ہوگا۔

عدالتی احکامات کے بعد پی آئی ٹی بی نے سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے، جس کے ذریعے نیا پیٹرن فوری طور پر لاگو کر دیا گیا ہے۔

یہ تبدیلی بے گناہ افراد کے حقوق کو تحفظ دینے اور ان کے مجرمانہ ریکارڈ کو صاف کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ 

اس سے نہ صرف بے گناہ افراد کو انصاف ملے گا بلکہ ان کے کریکٹر سرٹیفکیٹ کو بھی درست طریقے سے اپ ڈیٹ کیا جا سکے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!