پولیس نے سینیٹر مشتاق احمد سمیت غزہ مارچ کے گرفتار تمام شرکا کو رہا کردیا

پولیس نے سینیٹر مشتاق احمد سمیت غزہ مارچ کے گرفتار تمام شرکا کو رہا کردیا

گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے سیو غزہ موومنٹ کے متعدد شرکا کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرگرفتار کرلیا تھا۔
پولیس نے سینیٹر مشتاق احمد سمیت غزہ مارچ کے گرفتار تمام شرکا کو رہا کردیا

Webdesk

|

1 Sep 2024

اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت متعدد افراد کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا، تمام افراد کو آج رہا کردیا گیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دوبارہ ایسا نہ کرنے کی تحریری گارنٹی پر سابق سینیٹر مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ سمیت سیو غزہ موومنٹ کے افراد کو رہا کر دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے سیو غزہ موومنٹ کے متعدد شرکا کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرگرفتار کرلیا تھا۔

اس سے قبل اسی سال 22 جون کو وزیر داخلہ محسن نقوی سے سابق سینٹر مشتاق احمد کی ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد اسلام آباد میں41 روز سے جاری سیو دی غزہ دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!