پولیس نے شاعر احمد فرہاد کی اہل خانہ سے ملاقات کرادی

پولیس نے شاعر احمد فرہاد کی اہل خانہ سے ملاقات کرادی

مظفرآباد سے باہر کہوڑی تھانے میں احمد فرہاد اور ان کی فیملی کی ملاقات ہوئی۔
پولیس نے شاعر احمد فرہاد کی اہل خانہ سے ملاقات کرادی

Webdesk

|

29 May 2024

مظفرآباد پولیس نے شاعر احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کردی اور اہل خانہ سے اُن کی ملاقات بھی کرادی۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مظفرآباد سے باہر کہوڑی تھانے میں احمد فرہاد اور ان کی فیملی کی ملاقات ہوئی۔

احمد فرہاد کے بھائی کا کہنا ہے کہ احمد فرہاد کی حالت ٹھیک ہے، اب ہم آزاد کشمیر میں بنائے گئے مقدمات ختم کرانے کیلئے قانونی جنگ لڑیں گے۔

اس سے قبل بدھ کے روز شاعر احمد فرہاد کی فیملی نے مظفرآباد  پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم مظفرآباد صدر تھانے پہنچے تو ہمیں بتایا گیا کہ احمد فرہاد یہاں موجود نہیں۔

اہلیہ احمد فرہاد نے بتایا تھا کہ ہمارے ساتھ پولیس تعاون نہیں کر رہی، اگر ریمانڈ لیا گیا ہے تو احمد فرہاد کو تھانے میں ہونا چاہیے تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ابھی تک میری پٹیشن خارج نہیں کی، اس کامطلب ہے کہ ابھی تک احمد فرہاد حبس بے جا میں ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!