پی آئی اے کا فلائٹ اٹینڈنٹ اسمگلنگ میں ملوث نکلا
Webdesk
|
28 Oct 2024
کراچی: قومی ایئرلائن پی آئی اے کا فلائٹ اٹینڈنٹ اسمگلنگ میں ملوث نکلا، انتظامیہ نے شوکاز نوٹس جاری کرکے تحقیقات شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا فلائٹ اٹینڈنٹ اسمگلنگ میں ملوث نکلا، فیصل مجید کینیڈا سے اسلام آباد واپسی کی پرواز پر 16 موبائل فون جسم سے لگا کر اسمگلنگ کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔
انتظامیہ نے فضائی میزبان فیصل مجید کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، شوکازنوٹس کے مطابق فضائی میزبان فیصل مجید 24 اکتوبر کی ٹورنٹو سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 782 میں پہنچا۔
اسلام آباد ائرپورٹ پر کسٹم حکام نے روک کر تلاشی لی تو جسم سے لگے 16 موبائل فون برآمد ہوئے۔انتظامیہ نے فضائی میزبان کو 3 دن میں شوکاز نوٹس کا جواب دینے کا حکم دیدیا ہے، شوکاز نوٹس کا جواب تسلی بخش نہ ہونے پر ملازمت سے برطرف کیا جائے گا۔
اس عمل سے قومی ایرلائن پی آئی اے کی ساکھ متاثر ہوئی۔ملازم سیاحتی ویزے پر کینیڈا گیا،اسلام آبا دواپسی پر جدید سمارٹ فونزبر آمد ہوئے، پی آئی ایملازم ہفتے کے روز سے ابھی تک کسٹم حکام کی تحویل میں ہے۔
پی آئی اے ترجمان کی زیرحراست اہلکار کو شوکاز نوٹس جاری ہونیکی تصدیق کردی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ملازمین کا کوئی بھی خلاف ضابطہ اقدام ہرگز قابل برداشت نہیں، غیرقانونی کاموں میں ملوث ملازمین سے نرمی نہیں برتی جاتی۔
Comments
0 comment