پی پی وزیراعظم کی دوڑ سے باہر، بلاول بھٹو کے اہم اعلانات، دوبارہ الیکشن کے خدشے کا اظہار

پی پی وزیراعظم کی دوڑ سے باہر، بلاول بھٹو کے اہم اعلانات، دوبارہ الیکشن کے خدشے کا اظہار

اب وقت ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی دوبارہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگائے، سیاسی بحران کے خاتمے کیلیے کام کریں گے، بلاول بھٹو
پی پی وزیراعظم کی دوڑ سے باہر، بلاول بھٹو کے اہم اعلانات، دوبارہ الیکشن کے خدشے کا اظہار

ویب ڈیسک

|

13 Feb 2024

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے وفاق میں نون لیگ کے ساتھ اتحاد کی صورت میں وزیراعظم کے عہدے کے لیے اپنے امیدوار کو دستبردار کر لیا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سی ای سی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا پیپلز پارٹی وزیراعظم کے لیے کسی امیدوار کو کھڑا نہیں کرے گی البتہ آئینی عہدے لینا ان کا حق ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاق میں نون لیگ کو سپورٹ کرنے کے عوض پیپلز پارٹی صدر چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی چیئرمین کے لیے اپنے امیدواروں کو کھڑا کرے گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ایوان میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے پاس اکثریت ہے اس لیے پیپلزپارٹی وزیراعظم کا امیدوار نہیں کھڑا کرے گی البتہ چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین اور صدر کے انتخاب میں کوئی حمایت نہیں مانگیں گے بلکہ الیکشن لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی و سیاسی استحکام کی خاطر ہم نے ان انتخابات کے نتائج کو تحفظات ہونے کے باوجود احتجاجا تسلیم کیا ہے، اب ایک بار پھر وقت آگیا ہے کہ پیپلزپارٹی پاکستان کھپے کانعرہ لگائے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے ہمیں حکومت میں شمولیت کی دعوت دی تھی لیکن پی پی پی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ وفاقی حکومت میں شامل ہوں اور وزارتیں لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور ہم ملک میں سیاسی افراتفری ملک میں بحران دیکھنا نہیں چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے ملک میں دوبارہ انتخابات کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے سیاسی بحران اور بے یقینی میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے دوبارہ الیکشن کی وجہ ایوان میں کسی جماعت کی اکثریت نہ ہونے کو قرار دیا اور کہا کہ ن لیگ کے پاس تعداد پوری نہیں تو وہ وزارت عظمیٰ کے امیدوار کے انتخاب میں ناکام ہوسکتی ہے اور اگر ایسا ہوا تو ہمیں دوبارہ انتخابات کی طرف جانا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم نے عوام کے مفاد پر مشتمل منشور پر انتخاب لڑا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ مختلف امور پر اہمیت کی بنیاد پر حمایت کریں گے تاکہ سیاسی استحکام کی بحالی یقینی بنائی جائے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!