پی ٹی آئی چیئرمین کی پشاوری چپل بنانے والے چاچا نور دین کو بھی صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا
Webdesk
|
23 Mar 2024
پاکستان کی معروف شخصیات کو ایوان صدر سمیت صوبوں کے گورنر ہاؤسز میں 23 مارچ کے دن اعزازات سے نوازا گیا ہے، ان افراد میں پشاوری چپل بنانے والے چاچا نور دین بھی شامل ہیں جنہیں صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
چاچا نور دین اپنی ”کپتان چپل“ کی بدولت سب کی توجہ خوب سمیٹتے ہیں۔ چاچا نور دین کا تعلق پشاور سے ہے، جنہیں ان کے ہُنر کی بدولت صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
پشاوری چپل سے شہرت پانے والے نور دین نے حال ہی میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے لیے بھی چپل تیار کی ہے، اس چپل کا نام انہوں نے ”قیدی 804“ رکھا ہے۔
چاچا نور دین کا کہنا تھا کہ وہ یہ چپل خان صاحب کو پیش کریں گے، اگر وہ جیل سے نہ واپس آئے تو وہ یہ چپل انہیں دینے اڈیالہ جیل جائیں گے۔
عوام کے لیے بھی مزید ایسی ہی 804 والی چپل بنائی جائے گی، تاہم اس کی قیمت کم ہوگی۔اس چپل کی قیمت 25 ہزار روپے ہے۔
واضح رہے معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان بھی پشاوری چپل کے شوقین ہیں، اور ان کے لیے بھی ان کے کزن چاچا نور دین کی بنائی گئی پشاوری چپل بھجواتے رہے ہیں۔
Comments
0 comment