پی ٹی آئی احتجاج میں رینجرز اہلکاروں کو کچلنے والا ملزم عدالت میں پیش

پی ٹی آئی احتجاج میں رینجرز اہلکاروں کو کچلنے والا ملزم عدالت میں پیش

پولیس نے فوٹیج بنانے پر صحافیوں کے موبائل چھین لیے
پی ٹی آئی احتجاج میں رینجرز اہلکاروں کو کچلنے والا ملزم عدالت میں پیش

ویب ڈیسک

|

7 Dec 2024

تحریک انصاف کے مظاہرے کے دوران رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے والے ملزم کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ملزم کی پیشی کے وقت پولیس نے فوٹیج بنانے پر صحافیوں کے موبائل چھیننے اور انہیں خبردار کیا کہ دوبارہ کوشش کی صورت میں فون چھین لیا جائے گا۔

ملزم کا چہرہ ڈھانپ کر اسے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کے روبرو پیش کیا گیا اور پراسیکیوٹر عاطف رانجھا کی جانب سے ملزم کے چودہ روز کے شناخت پریڈ کی استدعا کی گئی ہے۔

جج نے استفسار کیا کہ کدھر ہے ملزم اس کو سامنے لے کر آئیں اور یہ کونسے تھانہ کا مقدمہ ہے۔ اس پر ملزم کو روسٹرم پر لایا گیا آپکا کیا نام ہے۔ ملزم نے بتایا کہ اسکا نام ہاشم عباسی ہے۔

عدالت نے ملزم کو سات روز کے لئے شناخت پریڈ پر جیل بھیج دیا۔

پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزم کے خلاف تھانہ رمنا میں انسداد دہشتگردی،قتل سمیت دیگر دفعات کا مقدمہ درج ہے۔ وکیل نے کہا کہ مقدمہ کی کاپی سیل کی گئی ہے اس لیے اس پر بحث نہیں کرینگے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!