پی ٹی آئی کا احتجاج، جڑواں شہروں میں تمام اسکول بند رکھنے کا فیصلہ
والدین اور بچوں کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکولوں کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے
Webdesk
|
24 Nov 2024
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج اور دھرنے کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اور روالپنڈی میں تمام سرکاری و نجی اسکولز بند رہیں گے۔
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق والدین اور بچوں کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکولوں کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ راستے بند ہونے کی وجہ سے مسائل ہیں۔
اسکولوں کی بندش کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ پیر 25 نومبر کو جڑنواں شہروں میں تمام سرکاری و نجی اسکولز بند رکھے جائیں۔
Comments
0 comment