پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی
ضلعی انتظامیہ نے سخت شرائط کے ساتھ اجازت دی ہے
ویب ڈیسک
|
31 May 2024
وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں 8جون کے جلسے کی اجازت دے دی۔
تحریک انصاف کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے ٰضلعی انتظامیہ نے جلسے کے لیے این او سی جاری کردیا۔
ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 39شرائط کے ساتھ جلسے کی اجازت دی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق تحریک انصاف کو مقررہ وقت پر جلسہ ختم کرنا ہوگا، جلسے کے دوران ریاست کے خلاف نعرہ بازی ی تقریر کی اجازت نہیں ہوگی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کی ذمہ داری تحریک انصاف پر عائد ہوگی، کسی قسم کہ ہلز بازی کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ سرکاری املاک کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔
Comments
0 comment