پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء شفقت محمود کا سیاست چھوڑنے کا اعلان
Webdesk
|
21 Jul 2024
اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شفقت محمود نے سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
شفقت محمود نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ بہت سوچ و بچار کے بعد میں نے سیاست سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، اپنی باقی عمر تحریر و تدریس کے لیے وقف کرنے کی تمنا ہے۔
پی ٹی آئی رہنماء شفقت محمود نے مزید لکھا کہ یہ فیصلہ نہ کسی دبا ئوکا نتیجہ ہے نہ ہی کسی اور پارٹی میں جانے کا ارادہ ہے، سیاست سے علیحدگی کا اعلان وقت اور عمر کے تقاضے کے باعث کیا ہے۔
شفقت محمود نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے خدمت کا موقع فراہم کیا، پی ٹی آئی اور حلقے کے ووٹرز کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے دو دفعہ نمائندگی کا شرف بخشا۔
Comments
0 comment