پی ٹی آئی کے پی میں اختلافات

پی ٹی آئی کے پی میں اختلافات

شوکت یوسفزئی متحرک ہوگئے، بڑی پیشرفت متوقع
پی ٹی آئی کے پی میں اختلافات

ویب ڈیسک

|

4 Apr 2025

تحریک انصاف خیبرپختونخوا کی قیادت میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں جنہیں ختم کروانے کیلیے سابق صوبائی وزیر، شوکت یوسفزئی متحرک ہوگئے 

اختلافات ختم کروانے کیلیے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا صوبائی صدر جنید اکبر اور وزیراعلی سے رابطے کیے۔

انہوں نے دونوں کو قائل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دلیل دی کہ یہ وقت اختلافات کا نہیں بانی چیرمین کی رہائی کے لیے کوششوں کا ہے۔

شوکت یوسفزئی نے ثالثہ کے کردار کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مصالحت کی کوششیں کررہا ہوں دیکھتے ہیں کس حد تک کامیاب ہوتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی علی امین اسلام آباد میں ہیں ان سے رابطے کی کوشش کررہا ہوں۔ ذرائع کے مطابق شوکت یوسفزئی اگر کامیاب ہوجاتے ہیں تو عاطف خان،گنڈا پور، اسد قیصر اور جنید اکبر مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!