پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ہو رہی، خواجہ آصف

پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ہو رہی، خواجہ آصف

ڈیل سے متعلق کوئی گفتگو کسی بھی لیول پر نہیں ہوئی ہے
پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ہو رہی، خواجہ آصف

Webdesk

|

20 Feb 2026

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ہو رہی ہے،انہوں نے اس طرح کی باتیں کرکے لوگوں کو آسرا دینا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ڈیل سے متعلق کوئی گفتگو کسی بھی لیول پر نہیں ہوئی ہے، ہوسکتا ہے سہولتوں کے حوالے سے لوگوں نے اپروچ کیا ہو۔

انہوں نے کہا کہ دیکھ لیں ان لوگوں کو وطن عزیز ہے یا ایک شخص عزیز ہے، وطن کی بات کریں شخصیتوں کو پیچھے چھوڑیں، میراخیال ہے ان کی نوکری خطرے میں ہے یہ کرکے نوکری پکی کر رہے ہیں۔

وزیردفاع نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ امریکا کامیاب رہا، غزہ پیس بورڈ میں مسلم ممالک کی شرکت سے مثبت نتائج نکلیں گے، دعا ہے کہ اللہ فلسطینیوں کو آزاد کرائے اور ہمارے دشمن کو نیست ونابود کرے۔

خواجہ آصف نے کہاکہ جنگ کے بعد پاکستان کی پذیرائی ہوئی ہے اور منفرد مقام ملا ہے، عالمی سطح پر پاک فوج اور سپہ سالار کی طاقت کا اعتراف بڑی عزت ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!