پی ٹی آئی میں مائنس ون فارمولے پر کس کا کردار تھا؟ بڑا انکشاف

پی ٹی آئی میں مائنس ون فارمولے پر کس کا کردار تھا؟ بڑا انکشاف

پی ٹی آئی رہنما نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا
پی ٹی آئی میں مائنس ون فارمولے پر کس کا کردار تھا؟ بڑا انکشاف

ویب ڈیسک

|

6 Feb 2025

پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے پی ٹی آئی میں مائنس ون فارمولے سے متعلق  اہم انکشاف کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی جنوری میں مدت ملازمت ختم ہوگئی۔ 

وزیر اعظم نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بنانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمیشن کا کردار متنازع اور مایوس کن رہا ہے۔ ان کے ہوتے ہوئے غیر آئینی اقدامات ہوئے۔

شیخ وقاص کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ نے بار بار چیف الیکشن کمشنر کے فیصلوں پر اعتراض اٹھایا۔ تاریخ میں ایسا کردار کسی چیف الیکشن کمشنر کا نہیں رہا۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مائنس ون کا فارمولا کامیاب بنانے میں چیف الیکشن کمشنر کا کردار کلیدی رہا۔ 

فارم 47 کے پلان میں چیف الیکشن کمشنر سہولت کار رہے  ہیں۔پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف عمر ایوب کے ذریعے سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت (درخواست) جمع کروا دی ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی  کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف بطور پراسیکیوٹر کا کردار ادا کیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!