پی ٹی آئی نے حکومت کو تحریری مطالبات پیش کردیے
ویب ڈیسک
|
16 Jan 2025
پی ٹی آئی نے حکومت کو تحریری مطالبات پیش کر دیے ہیں جس پر علی امین گنڈا پور نے دستخط نہیں کیے ہیں۔
پی ٹی آئی کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس سے متعلق بانیٔ پی ٹی آئی سے مکمل ہدایات لے کر مطالبات کو تحریری شکل دی گئی ہے۔
دستاویز پر پی ٹی آئی کے ہر رکن نے دستخط کیے مگر علی امین گنڈا پور کو کوئی رضامند نہیں کرسکا۔
پی ٹی آئی کے مطالبات
اسلام آباد ہائی کورٹ میں رینجرز اور پولیس کے داخل ہونے کی انکوائری کی جائے، بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد 9 مئی واقعات کی سی سی ٹی وی ویڈیو کی تحقیقات کی جائے۔
پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں گرفتار کارکنوں اور تشدد ہونے والوں کی فہرست پیش کی جائے، 9 مئی واقعات پر ایک ہی شخص پر بار بار ایف آئی آر کاٹ کر قانون کی خلاف ورزی کی گئی۔
پی ٹی آئی نے اپنے مطالبے میں کہا ہے کہ کیا 9 مئی سے متعلق میڈیا پر سنسر شپ لگائی گئی اور صحافیوں کو ہراساں کیا گیا؟ کمیشن ملک بھر میں انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کی تحقیقات کرے اور ذمہ داری فکس کرے۔
اس کے علاوہ 26 نومبر احتجاج کے دوران ہونے والے کریک ڈاؤن، گرفتار کارکنان اور ان پر دوران حراست تشدد کی انکوائری کی جائے۔
Comments
0 comment