پی ٹی آئی قانونی جنگ جیت گئی، بلے کا نشان اور انٹرا پارٹی انتخابات بحال

پی ٹی آئی قانونی جنگ جیت گئی، بلے کا نشان اور انٹرا پارٹی انتخابات بحال

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین کی درخواست پر فیصلہ سنادیا
پی ٹی آئی قانونی جنگ جیت گئی، بلے کا نشان اور انٹرا پارٹی انتخابات بحال

ویب ڈیسک

|

10 Jan 2024

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تحریک انصاف کا انتخابی نشان  بلا بحال کر دیا۔

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرگوہر کی درخواست پر سماعت کی اور گزشتہ روز دونوں فریقین نے دلائل مکمل کیے۔

عدالت نے دلائل کا جائزہ لینے کیلئے سماعت آج صبح تک ملتوی کی اور پھر آج پشاور ہائیکورٹ کے  جسٹس اعجاز انور اور جسٹس سید ارشدعلی نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان بحال کردیا۔

معزز جج نے وکیل الیکشن کمیشن سے پوچھا کہ کون سے سیکشن کے تحت اس پارٹی کے خلاف کارروائی کی، وکیل شکایت کنندہ نے بتایا کہ الیکشن ایکٹ سیکشن 215 کے تحت کارروائی کی ہے۔

اس عدالت نے کہا الیکشن کا رزلٹ تو 7 دن کے اندر جمع کیا گیا ہے، وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا الیکشن کمیشن نے دیکھنا تھا کہ سیکشن 208 کے تحت انٹرا پارٹی انتخابات ہوئے، سب نے کہا کہ جو بانی پی ٹی آئی کہیں گے وہی ہوگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!