پی ٹی اے کا پاکستانی شہریوں کے لئے انتباہ
Webdesk
|
26 Oct 2025
کراچی: پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے پاکستانی شہریوں کے لیے اہم انتباہ جاری کرتے ہوئے ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے کہاہے کہ پاکستانی عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے انگوٹھے اور انگلیوں کے نشانات فراہم کرتے ہوئے انتہائی محتاط رہیں۔
پی ٹی اے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جعلساز شہریوں کو مختلف جھانسے دے کر ان کے فنگر پرنٹس حاصل کر رہے ہیں۔ ان کا خاص ہدف سادہ لوح افراد اور خواتین ہیں، جن کو وہ فری سم کارڈ یا امدادی اسکیم کا جھانسہ دے کر ان کے فنگر پرنٹس حاصل کر لیتے ہیں۔
دھوکا دہی کے ذریعہ حاصل کردہ یہ سمیں عموما سنگین قسم کے جرائم میں استعمال کی جاتی ہیں۔پی ٹی اے نے کہاکہ اپنی سم کسی اور کو دینا قانونی جرم ہے کیونکہ آپ کے نام پر رجسٹرڈ سم سے جرم بھی ہو سکتا ہے۔
چیک کریں کہ کتنی سمیں آپ کے شناختی کارڈ پر ہیں۔ اس کے لیے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 668 ایس ایم ایس کریں اور نامعلوم سم کو فوری طور پر بلاک کرائیں۔
پی ٹی اے نے کہاکہ صارفین مزید معلومات کے لیے 0800-55055(ٹول فری نمبر)یا ویب سائٹ pta.gov.pk پر رابطہ کریں۔
Comments
0 comment