پی ٹی آئی کا 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ چلینج کرنے کا اعلان
فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا
ویب ڈیسک
|
17 Jan 2025
پاکستان تحریک انصاف اور بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے احتساب عدالت کی جانب سے جاری 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے کو چلینج کرنے کا اعلان کردیا۔
فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصلے کو مسترد کیا اور دعویٰ کیا کہ جس جج نے فیصلہ سنایا اُسے سپریم کورٹ پہلے ہی بدیانت قرار دے چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مگر اس جج ناصر اقبال نے اپنی اپائمنٹ ثابت کرنے کیلیے انصاف کے منافی فیصلہ دے کر کچھ لوگوں کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے۔
فیصل چوہدری نے اعلان کیا کہ ہم اس فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے اور ہمیں عدالتوں سے انصاف ملے گا۔
Comments
0 comment