پی ٹی آئی کے 9 اراکین اسمبلی نااہل، کن کن کی رکنیت ختم کی گئی؟

پی ٹی آئی کے 9 اراکین اسمبلی نااہل، کن کن کی رکنیت ختم کی گئی؟

الیکشن کمیشن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا
پی ٹی آئی کے 9 اراکین اسمبلی نااہل، کن کن کی رکنیت ختم کی گئی؟

ویب ڈیسک

|

5 Aug 2025

 الیکشن کمیشن نے 9 مئی میں عدالتوں سے سزا یافتہ ہونے پر پی ٹی آئی کے 9 ارکان پارلیمنٹ کو نااہل قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) نے پاکستان تحریک انصاف (PTI) کے 9 منتخب نمائندوں کی رکنیت ختم کرتے ہوئے ان کی نشستیں خالی قرار دے دی ہیں۔ 

یہ فیصلہ انسدادِ دہشت گردی عدالت، فیصل آباد کے حکم پر کیا گیا۔جن ارکان کو نااہل قرار دیا گیا ہے، ان میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ساتھ ساتھ سینیٹ کے بھی اہم رہنما شامل ہیں۔

نااہل قرار دیے جانے والے اہم اراکین

شبلی فراز: سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر (خیبر پختونخوا سے سینیٹر)

عمر ایوب: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر (این اے-18، ہری پور)

صاحبزادہ حامد رضا: سنی اتحاد کونسل کے سربراہ (این اے-104، فیصل آباد

زرتاج گل: سابقہ رکن قومی اسمبلی (این اے-185، ڈیرہ غازی خان)

حسن نواز خان: سنی اتحاد کونسل کے سابق رکن برائے حلقہ این اے 143

صوبائی اسمبلی

جنید افضل ساہی: رکن پنجاب اسمبلی (پی پی-98، فیصل آباد)

پی پی 73 سرگودھا سے محمد انصر اقبال، پی پی203 ساہیوال سے رائے محمد مرتضیٰ اقبال کو نااہل قرار دیا گیا ہے۔

اس فیصلے کے نتیجے میں، قومی اسمبلی کی 5، پنجاب اسمبلی کی 3 اور سینیٹ کی ایک نشست خالی ہو گئی ہے۔

 الیکشن کمیشن نے ان تمام نشستوں کو فوری طور پر خالی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!