پی ٹی آئی کے کن امیدواروں کے کاغذات منظور ہوگئے؟
ویب ڈیسک
|
9 Jan 2024
الیکشن اپیلٹ ٹریبونل نے پی ٹی آئی کے درخواست گزاروں کی جانب سے دائر ہونے والی درخواستوں پر فیصلے جاری کردیے۔
سیالکوٹ میں الیکشن ٹریبونل نے عثمان ڈار کی والدہ کے کاغذات مسترد کرنے کے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کے کاغذات منظور کیے اور الیکشن کیلیے اہل قرار دے دیا۔
اسی طرح پی ٹی آئی کے رہنما شہر یار آفریدی کو دو حلقوں سے کلیئرنس مل گئی، وہ این اے 35 اور پی کے 92 کوہاٹ سے الیکشن لڑ سکیں گے۔
تحریک انصاف کی خاتون رہنما شاندانہ گلزار کے این اے 30 سے کاغذات منظور کرلیے گئے جبکہ تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کے این اے 32 سے کاغذات منظور کرلیے گئے۔
اسی طرح فردوس شمیم نقوی کے این اے 236 سے کاغذات منظور کرلیے گئے۔
لاہور کے حلقہ این اے 122 سے عمران خان کے کاغذات مسترد کرنے پر الیکشن ٹریبونل نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو کل جاری کیا جائے گا۔ اسی طرح پرویز الہیٰ، قیصرہ الہیٰ، مونس الہیٰ سے متعلق بھی فیصلہ محفوظ ہوگیا ہے۔
اُدھر امیدوار عمار یاسر کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل خارج کردی گئی۔
Comments
0 comment