پی ٹی آئی کی ملک بند کرنے کی کال کو حکومت نے خود پورا کردیا، حافظ نعیم
ویب ڈیسک
|
23 Nov 2024
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان پی ڈی ایم تھری امن و امان کے قیام اور عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوگئی ہے، پی ٹی آئی کی ملک بند کرنے کی کال کو حکومت نے خود پورا کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی، ن لیگ میں نورا کشتی کو پورے ملک کے عوام خوب سمجھتے ہیں، پی پی کو اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل نہ ہو تو یہ دھڑام سے گرجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اسٹیبلشمنٹ اور چند وڈیروں کی مدد سے سندھ پر قابض ہے، اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کے بغیر یہ کراچی کی میئر شپ پر بھی قابض نہیں ہوسکتے تھے۔ حافظ نعیم نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے باربار کرپٹ عناصر کو مسلط کیا اور اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ کسی بھی سیاسی پارٹی کے پرامن احتجاج کی حمایت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کی ملک بند کرنے کی کال کو حکومت نے خود پورا کردیا، جماعت اسلامی حق بات بغیر خوف کے کہے گی۔
Comments
0 comment