پی ٹی آئی کے نئے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا الیکشن کمیشن سے اہم مطالبہ
Webdesk
|
4 Dec 2023
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے اہم مطالبہ کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات کی تمام مطلوبہ دستاویزات آج الیکشن کمیشن آف میں جمع کروادی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان کسی بھی وقت جلد ہونا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن کو جلد از جلد ہمارا سرٹیفکیٹ شائع کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت اور انتخابی نشان کی واپسی کیلیے ہفتے کے روز پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد کیا گیا، جس میں بیرسٹر گوہر خان بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ عمر ایوب پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری جبکہ یاسمن راشد پنجاب اور علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوئے ہیں۔
Comments
0 comment