پی ٹی آئی خیبرپخونخوا کے صدر نے محسن نقوی کو خبردار کردیا
ویب ڈیسک
|
2 Feb 2025
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے محسن نقوی کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار ہم پوری تیاری کے ساتھ نکلیں گے۔
جنید اکبر نے وزیرداخلہ کو گزشتہ روز دیے گئے بیان پر جواب دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر اس بار کوئی غلطی کی گئی تو پھر ہم سے کوئی امید نہ رکھی جائے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ ہمارے نہتے کارکنان پر گولیاں چلائی جائیں گی مگر اب کی بار ہم پوری تیاری کے ساتھ آئیں گے، وزیرداخلہ سمیت کوئی بھی غلط فہمی میں نہ رہے۔
جنید اکبر نے کہا کہ ہم اب کسی قسم کے ہتھکنڈوں سے ڈریں گے اور پیچھے نہیں ہٹیں گے، عمران خان کے حکم کے مطابق عوام کو مایوس نہیں کریں گے بلکہ انہیں اُن کا حق دلوائیں گے۔
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر نے اعلان کیا کہ صوابی میں 8 فروری کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا جس کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
انہوں نے لانگ مارچ اور احتجاج کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ہمارے کارکنان کے ساتھ ریاست نے دہشت گردی کی مگر اس بار کوئی کسی بھول میں نہ رہے۔
Comments
0 comment