پی ٹی آئی میں اختلافات، شبلی فراز اور شیر افضل مروت آمنے سامنے آگئے

پی ٹی آئی میں اختلافات، شبلی فراز اور شیر افضل مروت آمنے سامنے آگئے

پاکستان تحریک انصاف میں پارٹی رہنماؤں کے درمیان اختلافات شدت پکڑتے جارہے ہیں
پی ٹی آئی میں اختلافات، شبلی فراز اور شیر افضل مروت آمنے سامنے آگئے

ویب ڈیسک

|

27 Apr 2024

پاکستان تحریک انصاف میں پارٹی رہنماؤں کے درمیان اختلافات شدت پکڑتے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تقرری کے معاملے پر تحریک انصاف کے رہنماؤں میں اختلافات اب منظر عام پر آگئے ہیں۔

شیر افضل مروت کا دعویٰ ہے کہ چیئرمین شپ کے لیے انہیں عمران خان نے نامزد کیا ہے جبکہ اس سے قبل بیرسٹر گوہر اور دیگر رہنما اس بات کی تردید کرچکے ہیں۔

اب سینیٹر شبلی فراز نے اپنے حالیہ بیان میں شیر افضل مروت کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹٰی کے چیئرمین کیلیے صاحبزادہ حامد رضا کا نام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آٗئی سمجھتی ہے کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین پنجاب سے ہونا چاہیے، عمران خان نے بھی اس پر اتفاق کرتے ہوئے حامد رضا کا نام دیا اور اس کی مںظوری بھی دی ہے۔

دوسری جانب شیر افضل مروت نے شبلی فراز کے بیان کو غلط بیانی اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ خان صاحب نے کبھی حامد رضا کا نام نہیں لیا، شبلی فراز نے اگر کہا ہے کہ خان نے حامد رضا کا نام دیا ہے تو یہ ان کی ذاتی خواہش ہوسکتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کیلئے میرا نام دیا ہے اور تواتر کیساتھ دے رہے ہیں۔

شیر افضل مروت نے شبلی فراز سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے حوالے سے دیا گیا بیان واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ آئندہ اس قسم کی ذاتی خواہشات عمران خان کے نام سے منسوب کر کے بیان کرنے سے گریز کریں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!