پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، دو گروپس کے اختلافات ہیں، عمران خان
ویب ڈیسک
|
2 Jul 2024
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں کوئی فاروڈ بلاک نہیں البتہ دو گروپس ہیں، دونوں کو مسائل حل کرنے کے لیے جمعرات کو اڈیالہ جیل بلایا ہے۔
اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ پی ٹی ائی میں کوئی فارورڈ بلاک موجود نہیں یہ ایسی پارٹی ہے جو عوامی ووٹ کی طاقت پر بنی اور قائم ہوئی، تحریک انصاف ے مضبوط جماعت پورے ملک میں موجود نہیں اس لیے اس میں فارورڈ بلاک بن ہی نہیں سکتا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی میں اختلافات کی بنیاد پر غلط فہمی ہے، جمعرات کو دونوں گروپس کو ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل بلا لیا ہے تاکہ بیٹھا کر بات کی جائے اور غلط فہمی کو دور کیا جائے۔
عمران خان نے تحریک انصاف سے کنارہ اختیار کرنے والے رہنماؤں کی واپسی کے حوالے سے کہا کہ کچھ لوگوں نے تشدد کے باعث پارٹی چھوڑی اور کچھ نے فائلیں دیکھ کر دونوں کے الگ الگ کیسز ہیں، جب جیل سے باہر نکلوں گا تو پھر پارٹی میں واپسی کے معاملات کو خود دیکھوں گا ، پارٹی میں اختلافات کوئی بڑا مسئلہ نہیں، عمر ایوب کی پارٹی کے لیے بہت خدمات ہیں۔
صحافی نے فواد چوہدری کو ملاقات کی اجازت نہ ملنے سے متعلق سوال کیا تو عمران خان نے اُسے سنجیدگی سے نہیں لیا اور جواب کو گول کرگئے۔
Comments
0 comment