پی ٹی آئی نے عالمی ادارے سے الیکشن کیلیے سیٹلائٹ انٹرنیٹ تک رسائی مانگ لی
پی ٹی آئی نے ایلون مسک سے انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا
ویب ڈیسک
|
7 Feb 2024
پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کے پیش نظر ملک میں انٹرنیٹ کی ممکنہ بندش پر ایلون مسک سے سیٹلائٹ سروس فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر ایلون مسک (مالک اسٹار لنک، ایکس، ٹیسلا) کو مخاطب کر کے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں 8 فروری کو عام انتخابات ہونے جارہے ہیں اور ’فاشسٹ‘ حکومت نے ووٹنگ کے دن انٹرنیٹ کی بندشن کا اشارہ دیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ’ہماری (پی ٹی آئی) کی آپ سے درخواست ہے کہ ہمیں صرف ایک دن کے لیے اسٹار لنک سروس فراہم کی جائے‘۔ اس کے ساتھ پی ٹی آئی نے ایکس پر ٹرینڈ کرنے والے ہیش ٹیگز کا اسکرین شارٹ بھی شیئر کیا۔
واضح رہے کہ اسٹار لنک سے سیٹلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ سروس مختلف ممالک میں فراہم کی جاتی ہے، یہ تیز ترین اور بغیر تار والی سروس ہے اور اس کمپنی کے مالک ایلون مسک ہیں۔
Comments
0 comment