پی ٹی آئی نے سلمان احمد کو پارٹی سے نکال دیا
سلمان احمد بیرون ملک میں مقیم ہیں، انہوں نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف ٹوئٹس کیں، نوٹی فکیشن
ویب ڈیسک
|
19 Dec 2024
پاکستان تحریک انصاف نے سلمان احمد کو پارٹی سے نکالتے ہوئے اُن کی بنیادی رکنیت خارج کردی۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے سلمان احمد کو پارٹی سے نکالنے اور رکنیت خارج کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔
جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سلمان احمد نے پی ٹی آئی کی پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی اور سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی مخالف پوسٹ کیں۔
نوٹی فکیشن میں لکھا گیا ہے کہ سلمان احمد بشریٰ بی بی اور بانی چئیرمین عمران خان کی فیملی کے خلاف اپنے ٹویٹر سے پوسٹ کرتے رہے۔
’’بانی چئیرمین کے احکامات کے باوجود بھی مسلسل پارٹی پالیسی کے خلاف سوشل میڈیا پر مواد شئیر کرتے رہے اس لیے انہیں فوری طور پر تحریک انصاف کی رکنیت سے برطرف کیا جاتا ہے۔‘‘
Comments
0 comment