پی ٹی آئی پہلے 30 اگست کی تیاری کرے پھر ہم بھی کرلیں گے، وزیر داخلہ

ویب ڈیسک
|
18 Jul 2025
وزیر داخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد احتجاج یا دھرنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنی بھی تیاری کریں گے۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 5 اگست کو احتجاج کے اعلان کے حوالے سے کہا ہے کہ پہلے وہ تیاری کرلیں پھر ہم بھی کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں محسن نقوی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 5 اگست کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے حکومت کیا کر رہی ہے، جس پر وزیرداخلہ نے کہا کہ پہلے پی ٹی آئی والے تیاری کرلیں پھر ہم بھی کرلیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کسی بھی غیر ملکی کی رہائش کو ترجیح نہیں، جو یہاں غیر قانونی طور پر مقیم ہے اس کو رعایت نہیں دی جارہی۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کی رہائش میں توسیع نہیں دی جائے گی، افغانستان برادر ملک ہے اور اُس کے ساتھ کئی معاملات پر بات چیت چل رہی ہے مگر ہم افغانیوں کو اجازت نہیں دیں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ ایران نے دو ہفتوں میں 3لاکھ افغانیوں کو ملک بدر کیا۔
Comments
0 comment