پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن پر اسلام آباد میں حملہ
ویب ڈیسک
|
21 May 2024
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن پر اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے حملہ کیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رؤف حسن پر اسلام آباد میں نجی نیوز چینل کے دفتر کے باہر نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔
نامعلوم افراد نے تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات کو تشدد کا نشانہ بنا کر لہو لہان کردیا جس کے بعد انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ڈاکٹرز نے حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا تاہم تحریک انصاف نے اس حوالے سے بھرپور ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اُدھر پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان پر خواجہ سراؤں نے چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں اُن کا جبڑا زخمی ہوا ہے، حملہ آور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔
Comments
0 comment