پی ٹی آئی والے 8 فروری کو نکلے تو 26 نومبر کی طرح ایکشن ہوگا، وزیر داخلہ

پی ٹی آئی والے 8 فروری کو نکلے تو 26 نومبر کی طرح ایکشن ہوگا، وزیر داخلہ

محسن نقوی نے پی ٹی آئی کو خبردار کردیا
پی ٹی آئی والے 8 فروری کو نکلے تو 26 نومبر کی طرح ایکشن ہوگا، وزیر داخلہ

ویب ڈیسک

|

2 Feb 2025

وزیر داخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی کو خبردار کیا ہے کہ اگر 8 فروری کو احتجاج کیلیے سڑکیں بند کرنے کی کوشش کی تو پھر ریاست 26 نومبر جیسا ردعمل دے گی۔

لاہور میں میگا پاسپورٹ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ 8 فروری کو احتجاج کے حوالے سے ہم سیاسی جماعت سے درخواست کریں گے کہ وہ سڑکیں بند نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 26 نومبر کو بھی ان سے درخواست کی تھی اگر اب بھی وہ نہیں مانیں گے تو پھر ریاست حرکت میں آئے گی اور اپنی رٹ کو بحال کرے گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ کسی بھی حوالے یا رہائی کے حوالے سے ابھی تک امریکہ سے کوئی فون کال نہیں آئی، حالیہ دورے کے جلد مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ایف آئی اے اور نارکوٹکس فورس میں آنے والے دور میں جلد بڑی تبدیلیاں ہوں گی، ایئرپورٹ پر مسافروں کو تنگ کرنے والوں کی شکایات کا نوٹس لے لیا ہے تاہم انسانی اسمگلنگ روکنے کیلیے اب چیکنگ سخت ہوگی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!