پی آئی اے کی نجکاری مؤخر

پی آئی اے کی نجکاری مؤخر

پی آئی اے کی نجکاری کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی
پی آئی اے کی نجکاری مؤخر

ویب ڈیسک

|

27 Sep 2024

اسلام آباد: قومی ائیرلائن پی آئی اے کی نجکاری کو مؤخر کرتے ہوئے اس کی تاریخ میں توسیع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نیلامی کی تاریخ یکم اکتوبر مقرر کی گئی تھی تاہم اب اسے آگے بڑھا دیا گیا ہے جس کے بعد نیلامی کی تاریخ 31 اکتوبر کردی گئی ہے۔  ایک ماہ کی توسیع نے بڈنگ میں حصہ لینے والی کمپنیوں کو حیران کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی بڈنگ کی تاریخ میں توسیع کردی گئی، پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بڈنگ کی تاریخ میں توسیع کرکے 31 اکتوبر کردی گئی معاہدے کے مسودے پر دستخط کی نئی تاریخ 25 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔

بولی میں حصہ لینے والی کمپنیوں کو پیش گی رقم 28 اکتوبر تک جمع کرانا لازم ہوگی۔ ذرائع کے مطابق توسیع سے پی آئی اے کی نجکاری کو دھچکہ لگے گا،  اچانک بولی کی تاریخ میں توسیع کس وجہ سے کی گئی نجکاری کمیشن بتانے سے گریز کررہا ہے ۔

اس سے قبل پیشگی رقم 27 ستمبر کو جمع کرانا تھی،ذرائع کا کہنا ہے کہ  بولی کے لیے یکم اکتوبر کو پی آئی اے کی نجکاری کے لئے بڈنگ کی تمام تیاریاں مکمل تھیں، نجکاری کے لیے بڈنگ میں اب تک موجود 6 نجی کمپنیوں کے کنسورشیم حصہ لے رہے ہیں۔ اچانک بولی کی تاریخ میں توسیع سے نجکاری میں دلچسپی والی کمپنیوں کو  حیران کردیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!