پیکا ایکٹ کے تحت جماعت اسلامی کے رہنما گرفتار
جماعت اسلامی کے رہنما نے یوم یکجہتی کشمیر پر اداروں کیخلاف تقریر کی تھی

ویب ڈیسک
|
7 Feb 2025
پیکا ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ جماعت اسلامی کے رہنما کے خلاف درج کر کے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مانسہرہ میں پیکا ایکٹ کا پہلا مقدمہ ضلعی رہنما جماعت اسلامی شبیر احمد خان کیخلاف درج ہوا اور انہیں پیکا ایکٹ میں گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم کو آج انسداد دہشت گردی عدالت ایبٹ آباد میں پیش کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے یوم یکجہتی کشمیر پر حکومت اور اداروں کے خلاف تقریر کی جس پر ایک شہری کے جذبات مجروح ہوئے اور اس نے مقدمہ درج کروایا۔
واضح رہے کہ پیکا ایکٹ کے تحت سوشل میڈیا پر ملک، اداروں یا قومی سلامتی کی مخالفت، اشتعال انگیزی یا جذبات مجروح کرنے یا الزام تراشی کے مواد پر تین سال قید اور دس لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment