پیپلزپارٹی نے ایک مرتبہ پھر گورنر سندھ کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا

پیپلزپارٹی نے ایک مرتبہ پھر گورنر سندھ کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا

گورنر ہاؤس میں بیٹھ کر بعض وفاقی وزیروں نے لوگوں کو اکسانے کی کوشش کی
پیپلزپارٹی نے  ایک مرتبہ پھر گورنر سندھ کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا

Webdesk

|

20 Feb 2026

کراچی : پیپلزپارٹی نے ایک مرتبہ پھر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا ہے۔صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس کراچی کا جو استعمال ہورہا ہے وہ صرف سندھ نہیں وفاق کے لیے بھی خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں بیٹھ کر بعض وفاقی وزیروں نے لوگوں کو اکسانے کی کوشش کی، لسانی سیاست کا دوبارہ سر اٹھانا انتہائی تشویشناک ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف وعدے کے مطابق اپنا یا ہمارا گورنر لگائیں۔دوسری جانب صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ گورنر ہاؤس، آئینی ادارے تعصب نما تقاریر کے لیے نہیں بنے، کراچی پہلے ہی یہ ماحول دیکھ چکا ہے، مزید متحمل نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں جو تقریب ہوئی اس میں تعصب کی انتہا ہوئی ہے، سندھ ایک تھا، ایک ہے اور ایک رہے گا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ نفرت انگیز باتیں اور تعصب پر مبنی سیاست کرنے والوں کا حال دیکھ لیں، ایم کیو ایم کا ایک ممبر کہہ رہا ہے کہ اسے ایم کیو ایم کے دوسرے ممبر سے خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ایک ممبر کے لیے آپ نے سارجنٹ بلائے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!