پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان

پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان

اوگرا کی مجوزہ سمری پر وزارت خزانہ نگراں وزیراعظم سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گی
پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان

ویب ڈیسک

|

26 Dec 2023

یکم جنوری سے شروع ہونے والے نئے سال کے پہلے 15 دنوں کے لیے پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کے امکانات ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1.72 روپے فی لیٹر کی ممکنہ کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کی کمی دیکھی جاسکتی ہے۔

اوگرا کی مجوزہ سمری پر وزارت خزانہ نگراں وزیراعظم سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گی۔

وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر قیادت عبوری حکومت نے گزشتہ تین ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60 روپے سے زائد کی کمی کی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 16 ستمبر سے 16 دسمبر تک پیٹرول کی قیمت میں 64 روپے 4 پیسے فی لیٹر کی کمی دیکھی گئی جب کہ اسی عرصے میں ڈیزل کی قیمت میں 52 روپے 99 پیسے فی لیٹر کی کمی ہوئی۔

ستمبر میں پیٹرول کی قیمت 331.38 روپے فی لیٹر تھی جو اب 267.34 روپے فی لیٹر ہے۔

ستمبر میں ڈیزل کی قیمت 329.18 روپے فی لیٹر تھی جو اب کم ہو کر 276.19 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

مزید برآں، وزارت خزانہ نے 15 دسمبر کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 14 روپے اور 13.50 روپے فی لیٹر کی کمی کی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!