گھوٹکی سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

گھوٹکی سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

ماڑی انرجیز نے نئی تیل و گیس دریافت سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کر دیا ہے۔
گھوٹکی سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

Webdesk

|

19 Mar 2026

گھوٹکی: ماڑی انرجیز  نے سندھ کے شہر گھوٹکی سے تیل و گیس  کے نئے ذخائر کے دریافت کا اعلان کر دیا ہے۔

ماڑی انرجیز ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی دریافت سے ابتدائی طور پر یومیہ 4 کروڑ 79 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی۔

نئی دریافت سے یومیہ 64 بیرل خام تیل بھی حاصل ہوگا۔تیل و گیس کی تلاش شمس ون ویل سے ہوئی جس میں کنویں کی 3 ہزار 75 میٹر تک کھدائی کی گئی ہے۔

ماڑی انرجیز نے نئی تیل و گیس دریافت سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کر دیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!