2 hours ago
ایران اپنی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا: عباس عراقچی
عباس عراقچی نے کشیدگی بڑھانے والی امریکی اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف علاقائی ممالک میں باہمی تعاون پر زور دیا۔
Webdesk
|
19 Mar 2026
تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ سے علیحدہ علیحدہ ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے امریکا اسرائیل کی عدم استحکام پیدا کرنے والی کارروائیوں کے خلاف علاقائی مستعدی پر زور دیا۔
عباس عراقچی نے کشیدگی بڑھانے والی امریکی اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف علاقائی ممالک میں باہمی تعاون پر زور دیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے انفرا اسٹرکچر پر حالیہ امریکی اسرائیلی حملے کشیدگی کو بڑھانے کے لیے کیے گئے۔عباس عراقچی نے کہا کہ ایران اپنی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔
Comments
0 comment