کاشف خان کا بیٹیوں کی شادی سے متعلق والدین کو مشورہ

کاشف خان کا بیٹیوں کی شادی سے متعلق والدین کو مشورہ

کامیڈین نے والدین کو مصنوعی زیورات خریدنے کا بھی مشورہ دیا
کاشف خان کا بیٹیوں کی شادی سے متعلق والدین کو مشورہ

Webdesk

|

19 Mar 2026

کراچی : نامور کامیڈین کاشف خان نے بیٹیوں کی شادی سے متعلق والدین کو اہم مشورے دیدیئے۔

کاشف خان نامور کامیڈین اور معروف ٹک ٹاکر ربیکا خان کے والد ہیں، ربیکا کی شادی چند ماہ قبل ہوئی جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

ربیکا خان کی شادی سوشل میڈیا انفلوئنسر حسین ترین سے ہوئی۔تاہم اب کاشف خان نے ان والدین کو مشورہ دیا جو اپنی بیٹیوں کی شادی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیٹیوں کی شادی میں پیسے سمجھداری سے خرچ کریں، زیادہ تر کپڑے اور زیورات مہنگے ہیں، اب آپ آسانی سے کپڑے کرائے پر لے سکتے ہیں کیونکہ انہیں صرف ایک دن کے لیے پہننا ہوتا ہے۔

کامیڈین نے والدین کو مصنوعی زیورات خریدنے کا بھی مشورہ دیا جو کہ خوبصورت ہوتے ہیں۔کاشف خان مزید کہا کہ شیندی جیسے ایونٹ اچھے ہوتے ہیں جو صرف ایک دن میں ہی سمٹ جاتے ہیں، شادی کو انجوائے کریں لیکن پیسہ سمجھداری سے خرچ کریں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!